ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سیاسی طنزیہ فلم ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ اور بلیوز موسیقی سے سجی ویمپائر کہانی پر مبنی فلم ’سنرز‘ ہالی ووڈ کے ایکٹر ایوارڈز کے نامزد امیدواروں میں سرفہرست رہیں۔
یہ ایوارڈز پہلے اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کے نام سے جانے جاتے تھے اور انہیں آسکر ایوارڈز کی سمت اشارہ دینے والا اہم اعزاز سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسکرایوارڈز 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، فہرست میں بہترین فلمیں اور اداکار کون ہیں؟
دونوں فلمیں بہترین فلم کاسٹ کے لیے ایس اے جی اعزاز کی دوڑ میں شامل ہیں، جہاں ان کا مقابلہ شیکسپیئر سے متاثرہ ڈراما ’ہیمنٹ‘، ٹیبل ٹینس پر مبنی فلم ’مارٹی سپریم‘ اور گوتھک سائنس فکشن فلم ’فرینکنسٹائن‘ سے ہوگا۔
ایکٹر ایوارڈز کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ ان کے فاتحین کا انتخاب ایس اے جی-اے ایف ٹی آر اے کے اداکار یونین کے اراکین کرتے ہیں، جو آسکر ایوارڈز کے لیے سب سے بڑا ووٹنگ بلاک تصور کیے جاتے ہیں، اکیڈمی ایوارڈز مارچ میں دیے جائیں گے۔
‘ONE BATTLE AFTER ANOTHER’ is officially the most nominated film at The Actor Awards, which received a record seven nominations.
• Outstanding Performance by a Cast in a Motion Picture
• Outstanding Performance by a Male Actor in a Leading Role (Leonardo DiCaprio)
— Film Updates (@FilmUpdates) January 7, 2026
فلمی اداکاری کی کیٹیگری میں نامزد ہونے والے اداکاروں میں لیونارڈو ڈی کیپریو جو فلم ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ میں باب کے کردار میں جلوہ گر ہیں، مائیکل بی جارڈن جو فلم ’سنرز‘ میں جڑواں بھائی اسموک اور اسٹیک مور کے دوہرے کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اسی طرح اداکارہ جیسی بکلی بھی فلم ’ہیمنٹ‘ میں ایگنس ہیتھاوے کے کردار پر بہترین اداکارہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
ٹیلی وژن کی کیٹیگریز میں ڈارک کامیڈی سیریز ’دی وائٹ لوٹس‘ کا مقابلہ میڈیکل ڈراما ’دی پٹ‘ اور نفسیاتی تھرلر ’سیورینس‘ سے ہوگا، جبکہ کھانوں پر مبنی کامیڈی سیریز ’دی بیئر‘، ’دی اسٹوڈیو‘، ’ایبٹ ایلیمنٹری‘ اور ’ہیکس‘ کے مدمقابل ہوگی۔
مزید پڑھیں: آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’رومیو اینڈ جولیٹ‘ کی اسٹار اداکارہ اولیویا ہسی انتقال کرگئیں
ایمی ایوارڈ یافتہ محدود سیریز ’ایڈولیسینس‘ بھی متعدد کیٹیگریز میں نامزد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ان ایوارڈز کا نام جنوری 2025 میں تبدیل کر کے ایکٹر ایوارڈز رکھا گیا تھا۔ ان ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان یکم مارچ کو ایک تقریب میں کیا جائے گا، جونیٹ فلکس پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

2025 میں لاس اینجلس میں لگنے والی شدید جنگلاتی آگ کے باعث ایس اے جی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا براہِ راست اعلان منسوخ کر دیا گیا تھا اور فہرست آن لائن جاری کی گئی تھی۔
بدھ کے روز نامزدگیوں کے آغاز سے قبل ایس اے جی-اے ایف ٹی آر اے کے صدر شان ایسٹن نے ان آگ کے اثرات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاس اینجلس کی تباہ کن جنگلاتی آگ کی پہلی برسی ہے۔












