وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کے چیف منتخب ہونے اور دستار بندی کی رسم ادا ہونے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان کب تک، پی پی اور ن لیگ کا پاور شیئرنگ فارمولا کیا ہے؟
جمعرات کے روز دورہ کوئٹہ کے موقع پر اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو قبائلی منصب کی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت نہ صرف بلوچستان کی سیاست بلکہ قبائلی روایات اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس میں استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ملاقات میں بلوچستان کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔@CMShehbaz#ShehbazLeadsPakistan pic.twitter.com/Z1TOKEDzIg
— Sadaf Riaz (القدس فی قلوبِنا) (@SadafRiazPK) January 8, 2026
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی ذمہ داریوں کو بصیرت، تدبر اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔
شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور خوشحالی کے سفر میں صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان مہاجرین کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہنے والا صوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
یاد رہے کہ وزیراعظمشہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس میں استقبال کیا، گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔














