بنگلہ دیش اور یورپی یونین کے درمیان جامع شراکت داری معاہدے پر اہم پیشرفت

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش اور یورپی یونین نے فریم ورک ایگریمنٹ آن کمپری ہینسو پارٹنرشپ اینڈ کوآپریشن کے تحت جامع شراکت داری معاہدے کے متن پر مذاکرات مکمل کر لیے ہیں، جسے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مذاکرات کا پانچواں اور آخری دور 7 اور 8 جنوری کو ڈھاکہ اور سلہٹ میں منعقد ہوا، جس کے دوران دونوں فریقین نے معاہدے کے حتمی متن پر اتفاق کیا۔ اس مقصد کے لیے یورپی یونین کا 3 رکنی وفد اس وقت بنگلہ دیش کے دورے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے مابین بارہویں دفاعی مذاکرات کا آغاز

بنگلہ دیشی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے سیکریٹری برائے دوطرفہ امور ڈاکٹر محمد نذر الاسلام نے کی، جبکہ یورپی یونین کی جانب سے ایشیا پیسیفک کے لیے ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر پاولا پامپالونی مذاکرات کی سربراہ تھیں۔

بنگلہ دیش میں یورپی یونین کے سفیر مائیکل ملر اور دیگر سینئر یورپی حکام نے براہ راست اور آن لائن شرکت کی۔ یورپی یونین میں بنگلہ دیش کے مستقل نمائندے اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے حکام نے بھی مذاکرات میں معاونت کی۔

پی سی اے پر مذاکرات کا آغاز نومبر 2024 میں ڈھاکہ میں تعارفی اجلاس سے ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان 5 ادوار اور متعدد تکنیکی اجلاس ڈھاکہ اور برسلز میں بالمشافہ اور آن لائن منعقد ہوئے۔

آخری دور میں قانونی و عدالتی تعاون، دانشورانہ املاک کے حقوق، توانائی تعاون، ماہی گیری اور آبی زراعت، سمندری نظم و نسق، تجارت و سرمایہ کاری، انسانی حقوق اور کسٹمز تعاون سمیت اہم شعبوں پر توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان محصولات سے متعلق جامع مذاکرات کا دوبارہ آغاز

دونوں جانب کے حکام نے مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقصد ایک جامع، متوازن اور باہمی فائدے پر مبنی معاہدے تک پہنچنا تھا جو بنگلہ دیش اور یورپی یونین کی بدلتی ترجیحات اور ابھرتے عالمی چیلنجز کی عکاسی کرے۔

معاہدے پر دستخط کے بعد پی سی اے بنگلہ دیش اور یورپی یونین کے درمیان طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کی قانونی اور سیاسی بنیاد فراہم کرے گا۔ اس کے تحت حکمرانی اور انسانی حقوق، تجارت و سرمایہ کاری، ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ، توانائی، ٹرانسپورٹ، سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اس معاہدے کے نتیجے میں بنگلہ دیش یورپی یونین کے ساتھ پی سی اے پر دستخط کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

اس سے قبل یورپی یونین کے وفد نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر اور فارن ایڈوائزر سے ملاقاتیں کیں، جن میں پی سی اے، آئندہ عام انتخابات اور ریفرنڈم، غیر قانونی ہجرت کی روک تھام، قابل تجدید توانائی میں تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا بنگلہ دیش کی ’انقلابی حکومت‘ کیساتھ ملکر کام کرنیکا عندیہ

چیف ایڈوائزر نے آزاد، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ فارن ایڈوائزر نے یورپی یونین کے ساتھ تعمیری، مستقبل پر مبنی اور نتائج خیز روابط جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاولا پامپالونی نے پُرامن انتخابی عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب جمہوری انتقال کے بعد بنگلہ دیش اور یورپی یونین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے معاشی بلاک کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھل سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘