وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی کارکنان میں گالم گلوچ اور جھگڑا

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج کراچی آمد کے موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی، گالم گلوچ سے ہوتی ہوئی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود سہیل آفریدی اپنا مقصد پورا کر پائیں گے؟

عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 گروپ ایئرپورٹ پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے، جس کے دوران گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ واقعے کے باعث ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑے کی وجہ وزیراعلیٰ کے استقبال کے انتظامات اور قیادت کے قریب رہنے پر اختلافات بتائے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا اسلام آباد میں بڑھتا قیام پارٹی رہنماؤں کو بُرا لگنے لگا

تاحال کسی گرفتاری یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حج تھا یا پکنک؟ شدید تنقید کے بعد وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم نے خاموشی توڑ دی

جمال رئیسانی کا بی وائی سی اور کالعدم بی ایل اے کے مبینہ روابط کا دعویٰ، خواتین کے استعمال کو بلوچ روایات کے خلاف قرار دے دیا

ایران کا قشم جزیرہ امریکی فوج کے نشانے پر کیوں ہے؟

انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر

واشنگٹن مذاکرات کے بعد لبنان اور اسرائیل جامع معاہدے کے قریب؟ سفارتی پیشرفت کے باوجود بڑے چیلنجز برقرار

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی