پاکستان میں کینسر کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری، اب ادویات مفت ملیں گی

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ قومی صحت خدمات اور سوئس دوا ساز کمپنی روشی (Roche) کے درمیان کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت 745 کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

اس معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 745 کینسر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے بریسٹ کینسر میں بیشتر مریضوں کو ریڈی ایشن کی ضرورت نہیں، تحقیق

ادویات کی لاگت حکومت اور ’روشی‘ برداشت کریں گی

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ادویات کی مجموعی لاگت کا 30 فیصد حکومت پاکستان جبکہ 70 فیصد لاگت روشی کمپنی برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے کینسر اور دل کے مریضوں کیلیے بڑی خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کینسر کے مریضوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے اور حکومت صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو فروغ دے رہی ہے تاکہ مہنگے علاج کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچایا جا سکے۔

صحت کے شعبے میں اہم پیش رفت

وزارتِ صحت کے مطابق یہ معاہدہ کینسر جیسے مہلک مرض کے علاج میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے غریب اور مستحق مریضوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب