وزیراعظم شہباز شریف کی نئی پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان سے ملاقات، کامیاب بولی پر مبارکباد

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی بولی جیتنے والی کمپنیوں او زی ڈویلپرز (سیالکوٹ) اور ایف کے ایس (حیدرآباد) کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور بورڈ کی انتظامیہ کو شفاف بولی کے انعقاد پر سراہتے ہوئے کہا کہ بولی کی براہِ راست نشریات نے اس عمل کی شفافیت اور ساکھ کو واضح کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فرنچائز کی سالانہ فیسیں کتنی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ ملے گا، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی اور لیگ کی عالمی مقبولیت کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں پاکستان ایچ بی ایل سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کے لیے 9 بڈرز میں بولی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 7ویں ٹیم ‘حیدر آباد’ 175 کروڑ جبکہ 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔

نیلامی کے پہلے حصے میں ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر پی ایس ایل کی 7ویں ٹیم خرید لی جس کے بعد ٹیم کے لیے حیدرآباد کا نام چن لیا۔

یہ بھی پڑھیے: نیلامی سے چند لمحات قبل علی ترین کا پی ایس ایل فرنچائز نیلامی سے دستبرداری کا اعلان

نیلامی کے عمل کے دوران ایف کے ایس اور آئی ٹو سی گروپس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نیلامی کی ابتدائی قیمت ایک ارب 10 کروڑ روپے سے شروع ہوئی۔

بولی کے دوسرے مرحلے میں پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کو اوزی ڈویلپرز نے 185 کروڑ روپے میں خریدی اور اس ٹیم کے لیے سیالکوٹ شہر کے نام کا انتخاب کیا۔

پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کی ابتدائی بولی 170 کروڑ روپے رکھی گئی تھی جو 185 کروڑ روپے پر پہنچ کر بند ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کے لیے 10 بولی دہندگان کی فہرست سامنے آگئی

تقریب کے شروع میں نیلامی میں حصہ لینے والے 10 بڈرز اور 6 ممکنہ شہروں کا تعارف کرایا گیا تاہم علی ترین کی نیلامی میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کے بعد بڈرز کی تعداد 9 رہ گئی۔

اس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گھنٹی بجا کر نیلامی کھلنے کا باضابطہ اعلان کردیا جبکہ وسیم اکرم نے آکشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ محسن نقوی نے تقریب کے آخر میں خطاب کرکے بولی جیتنے والے بڈرز کو مبارکباد پیش کی اور پی ایس ایل کی کامیابی پر لیگ اور پی سی بی کے ممبران کی کاؤشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ