نیلامی سے چند لمحات قبل علی ترین کا پی ایس ایل فرنچائز نیلامی سے دستبرداری کا اعلان

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بقیہ 2 ٹیموں کی نیلامی شروع ہونے سے چند لمحات قبل ہی ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے اچانک اعلان کیا کہ غور و فکر کے بعد انہوں نے اور ان کے خاندان نے آج ہونے والی پی ایس ایل فرنچائز نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز سے علی ترین کی جذباتی علیحدگی، اصولوں پر سمجھوتے سے انکار

ان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ان کا سفر صرف ایک کرکٹ ٹیم کی ملکیت تک محدود نہیں تھا بلکہ یہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی اور اس خطے کو آواز دینے کی کوشش تھی، جو طویل عرصے تک نظر انداز ہوتا رہا۔ یہی مقصد ان کے تمام فیصلوں اور اقدامات کی بنیاد رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ مستقبل میں پی ایس ایل میں واپس آئے تو اس کی وجہ بھی وہی ہوگی، کیونکہ جنوبی پنجاب ان کے دل کے قریب ہے اور وہی ان کا گھر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے علی ترین کا پی سی بی کو دوٹوک جواب، لیگل نوٹس پھاڑ دیا

بیان میں کہا گیا کہ اس سال وہ اسٹیڈیم میں بطور تماشائی موجود ہوں گے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور شائقین کے ساتھ جشن منائیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب ملتان کی ٹیم فروخت کے لیے پیش کی جائے گی تو وہ اس کے لیے تیار ہوں گے، آخر میں تمام بولی دہندگان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ امید ہے سب سے زیادہ جرات مندانہ آواز رکھنے والا مالک کامیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم