پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کی سالانہ فیس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
معروف کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد کے مطابق نئی شامل ہونے والی سیالکوٹ فرنچائز سب سے مہنگی ہے، جس کی سالانہ فیس 185 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ حیدرآباد کی فرنچائز 175 کروڑ روپے سالانہ ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟
دیگر فرنچائزز میں لاہور کی فیس 67 کروڑ، کراچی کی 64 کروڑ، پشاور کی 49 کروڑ، اسلام آباد کی 48 کروڑ اور کوئٹہ کی فرنچائز فیس 34 کروڑ روپے سالانہ ہے، جبکہ ملتان کی فیس کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔
اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز سے مجموعی طور پر سالانہ آمدن 6.22 ارب روپے بنتی ہے، جو تقریباً 22.2 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی:حیدر آباد 175 کروڑ، سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں فروخت
ان کے مطابق اگر ملتان سلطانز کی فرنچائز دوبارہ فروخت کی گئی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سالانہ آمدن 8 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں پاکستان ایچ بی ایل سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کے لیے 9 بڈرز میں بولی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 7ویں ٹیم ‘حیدر آباد’ 175 کروڑ جبکہ 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔














