جاپان نے پاکستانی اساتذہ کے لیے ٹریننگ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں جاپان کے سفارتخانے نے وزارتِ تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی (MEXT) کے تحت ٹیچرز ٹریننگ اسکالرشپ پروگرام 2026 کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: خواتین کے لیے منفرد سرکاری ٹریننگ پروگرام

یہ اسکالرشپ ان پاکستانی اساتذہ کے لیے ہے جن کے پاس پرائمری یا سیکنڈری سطح پر سرکاری یا نجی تعلیمی اداروں میں کم از کم 5 سالہ تدریسی تجربہ موجود ہو۔ درخواست دہندگان کی عمر 35 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے۔

اس تربیتی پروگرام کا مقصد پاکستانی اساتذہ کو جاپان میں اسکول ایجوکیشن سے متعلق تحقیق کا موقع فراہم کرنا ہے جہاں وہ جاپانی ماہرین سے جدید تدریسی طریقہ کار اور نئی تعلیمی تکنیکیں سیکھ سکیں گے جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیں گی۔

یہ پروگرام ہر سال بین الاقوامی اساتذہ کو جاپان کے منتخب تعلیمی اداروں میں ٹیچر ٹریننگ اسٹوڈنٹس کے طور پر اسکول ایجوکیشن پر تحقیق کے لیے اسکالرشپس فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: گوگل کا مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام، اب پاکستانی نوجوان 5 لاکھ روپے تک کما سکیں گے

یہ ایک نان ڈگری تربیتی پروگرام ہے جس کی زیادہ سے زیادہ مدت 18 ماہ ہے تاہم کورس کی تکمیل پر امیدوار کو جاپانی یونیورسٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

اس اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری 2026 ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ پولیس کیجانب سے نجی سیکیورٹی گارڈز کوٹریننگ دینے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

پروگرام سے متعلق مزید تفصیلات جاپان کے سفارتخانے کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

https://www.pk.emb-japan.go.jp/itpr_en/MEXT_Teachers_Training.html

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات: نائب صدر جے ڈی وینس کو پاکستان یا ترکیہ بھیجنے کی قیاس آرائیاں

قاسم خان کا جنیوا میں بی این ایم رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب، پاکستان مخالف حلقوں سے روابط پر سوالات

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، امریکا کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو دورہ چین کا اعلان، صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ