برمنگھم اور ویسٹ مڈلینڈز کے آسمانوں میں جمعرات کی شام، 8 جنوری 2026 کو طوفان گوریٹی کے اثرات کے دوران گلابی روشنی کے حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے، برمنگھم کے رہائشیوں نے پورے کاؤنٹی سے نظر آنے والا یہ دلفریب رنگ دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر مون کا خوبصورت نظارہ
ابتدائی طور پر کچھ لوگوں نے اس گلابی روشنی کو ‘اورورا بوریالس’ یا شمالی روشنی قرار دیا، مگر ماہرین موسمیات کے مطابق اصل وجہ زیادہ زمینی اور حیران کن تھی۔

میٹ آفس کے ترجمان گراہیم میج نے بتایا کہ برف یا پانی کے قطروں سے روشنی کا بکھراؤ زیادہ ہوتا ہے، جس سے نیلی روشنی کم پہنچتی ہے اور سرخ اور نارنجی لہریں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں۔ اس سے رنگ گلابی یا نارنجی نظر آتے ہیں۔
Experts say snowfall makes the sky more reflective ❄️#dailyexpress #birmingham #pinksky pic.twitter.com/qRnuYiK34L
— Daily Express (@Daily_Express) January 9, 2026
حقیقی وجہ برمنگھم سٹی کے سینٹ اینڈریوز فٹ بال گراؤنڈ کے ایل ای ڈی لائٹس تھیں، جو گراس کو زیادہ نمی یا نقصان سے بچانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ ہیڈنس فورڈ ٹاؤن فٹ بال کلب نے بھی اس ہفتے ایسا ہی منظر دیکھا اور کہا کہ یہ ‘گراس کی نمو اور بحالی کے لیے ہے، اور اورورا کے لیے نہیں۔’

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے آسمان پر روشنیوں اور رنگینیوں کا رقص
تصاویر میں برمنگھم سٹی سنٹر سے لے کر ہیڈنس فورڈ، اسٹافورڈ شائر تک گلابی آسمان دکھائی دے رہا ہے۔

برفانی طوفان کے باعث ویسٹ مڈلینڈز اور ویلز میں درجنوں اسکول جمعہ کو بند رہیں، جبکہ سکاٹ لینڈ میں 250 سے زیادہ اسکول بند رہنے کی توقع ہے، جن میں 150 سے زائد ایبرڈین شائر، ہائی لینڈز، ایبرڈین اور کچھ مورے کے اسکول شامل ہیں۔













