خالدہ ضیا کے انتقال کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے طارق رحمان کو چیئرمین مقرر کر دیا

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے باضابطہ طور پر طارق رحمان کو پارٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔

یہ عہدہ سابق وزیر اعظم اور بی این پی کی چیئرمین خالدہ ضیاء کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا جس پر اب ان کے بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے۔

پارٹی آئین کے مطابق قیادت کی تبدیلی کے لیے بی این پی کی نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں متفقہ طور پر طارق رحمان کے نام کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا: پاکستان کے ہائی کمشنر کی بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے ملاقات

اس فیصلے کے ساتھ ہی طارق رحمان نے پارٹی آئین کے تحت باضابطہ طور پر بی این پی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جس سے پارٹی قیادت کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے عبوری چیئرمین طارق رحمان 17 سالہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ دنوں واپس اپنے وطن پہنچ گئے تھے۔ ان کی آمد پر دارالحکومت ڈھاکا اور سلیٹ میں حامیوں نے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘