وزیراعظم کی زیادہ نقصانات والے بجلی کے فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے زیادہ نقصانات والے بجلی کے فیڈرز کو مقامی آبادی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ ہدایات انہوں نے اسلام آباد میں شمسی توانائی (سولرائزیشن) سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جس کا مقصد ملک کے دور دراز علاقوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں 27 ہزار ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منقتلی، وفاق کا اہم اعلان

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام سے نقصان میں چلنے والے بجلی کے فیڈرز کے مالی خسارے میں کمی آئے گی اور ان علاقوں کو مسلسل بجلی فراہم کی جا سکے گی۔ انہوں نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر فوری طور پر پائلٹ منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ ان پائلٹ منصوبوں کی کامیابی کے لیے منتخب عوامی نمائندوں سے مشاورت اور مقامی کمیونٹیز کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے ماحول دوست، کم لاگت اور پائیدار مائیکرو گرڈز قائم کیے جا سکیں گے، جو مقامی آبادی کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان ریلوے کا شمسی توانائی سے مدد لینے کا بڑا منصوبہ، بچت کتنی ہوگی؟

اجلاس میں مزید آگاہ کیا گیا کہ اس منصوبے میں مقامی کمیونٹیز، صوبائی حکومتیں اور وفاقی حکومت مشترکہ شراکت دار ہوں گی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس اقدام سے نہ صرف سستی بجلی فراہم ہو گی بلکہ مستقبل میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

وزیراعظم نے منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پائلٹ منصوبوں پر کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے