پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی جمہوری طور پر کسی پرامن سرگرمی کی مخالفت نہیں کرے گی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کی صورت میں بھی کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، ناصر حسین شاہ
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی نے کاروبار بند کرنے یا روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حیدرآباد میں موجود ہیں اور انہیں ان کے عہدے کے مطابق پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ مہمان نواز رہی ہے اور پی ٹی آئی کے احتجاج کو پرامن طور پر چلانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر جلسے جلوس نہ ہوں اور پارٹی کی جانب سے یہ بات سمجھادی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی؟
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی پرامن تحریک کی حمایت کی جائے گی اور بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت پر انہیں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔














