معرکہ حق میں لگنے والا گہرا زخم، امریکا میں لاکھوں ڈالر کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علاقائی تنازعات اور معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے سفارتی کمزوریوں کے تدارک کے لیے لابنگ فرموں پر انحصار شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے بھارت کی قیادت میں قائم انٹرنیشنل سولر الائنس سے علیحدگی اختیار کرلی، مودی سرکار کو بڑا دھچکا

امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس اور بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے ذریعے اپنی مسخ شدہ ساکھ بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔

اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے 2025 میں متعدد لابیسٹ ہائر کیے تاکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کر سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم بی جی آر گروپ کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز فراہم کیے تاکہ سفارتی تعلقات اور ساکھ کی بحالی کی جا سکے۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے آپریشن سندور کے بعد امریکا میں لابنگ کے ذریعے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ سے رابطے شروع کیے اور گمراہ کن پروپیگنڈا کی ترویج کے لیے بھی کوششیں کیں۔

مزید پڑھیں: مودی کی کس غلطی کی وجہ سے بھارت امریکا معاہدہ کھٹائی میں پڑا، امریکی وزیر تجارت نے بتادیا

مزید بتایا گیا کہ بھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں میں ایس ایچ ڈبلیو لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں، جس کے لیے بھارت نے 1.8 ملین ڈالر سالانہ ادا کیے، جبکہ مرکری پبلک افیئرز کو سہ ماہی بنیاد پر 75 ہزار ڈالرز دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب