امریکا نے بھارت کی قیادت میں قائم انٹرنیشنل سولر الائنس سے علیحدگی اختیار کرلی، مودی سرکار کو بڑا دھچکا

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے بھارت کی قیادت میں قائم انٹرنیشنل سولر الائنس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے عالمی سطح پر بھارت کے قابلِ تجدید توانائی میں قائدانہ کردار کے دعووں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 66 بین الاقوامی تنظیموں سے دستبرداری کے فیصلے میں انٹرنیشنل سولر الائنس واحد واضح طور پر بھارت کی قیادت میں قائم ادارہ ہے، جس سے امریکا نے خود کو الگ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی کس غلطی کی وجہ سے بھارت امریکا معاہدہ کھٹائی میں پڑا، امریکی وزیر تجارت نے بتادیا

انٹرنیشنل سولر الائنس بھارت اور فرانس کے اشتراک سے 2015 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا صدر دفتر گروگرام میں واقع ہے۔ بھارتی حکومت اس اتحاد کو اپنی نام نہاد سولر سپر پاور حیثیت کے ثبوت کے طور پر پیش کرتی رہی ہے، تاہم امریکی فیصلے نے ان دعووں کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اس اتحاد کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا تھا، جس میں امریکی شمولیت اور مالی تعاون کو کلیدی حیثیت حاصل تھی۔ امریکا کی علیحدگی کے بعد الائنس کو مالی اور سفارتی سطح پر ساکھ کے بحران کا سامنا ہے۔

اگرچہ امریکی فیصلے کو عالمی ایجنڈوں اور سخت موسمیاتی پالیسیوں سے لاتعلقی کے تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے، تاہم اس کے بھارت کے لیے اثرات واضح ہیں۔ بھارت طویل عرصے سے ترقی یافتہ ممالک پر موسمیاتی مالی معاونت کی ذمہ داری پوری کرنے پر زور دیتا رہا ہے، مگر امریکی اقدام اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ بھارت کی کثیرالجہتی موسمیاتی سفارت کاری عالمی اسٹریٹجک ترجیحات سے ہم آہنگ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید

ماہرین کے مطابق مسلسل تشہیری مہمات اور خود ساختہ عالمی قائدانہ دعوؤں کے باوجود، امریکی فہرست میں انٹرنیشنل سولر الائنس کی شمولیت اس حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے کہ بھارت کی موسمیاتی قیادت عملی کم اور نمائشی زیادہ ہے۔ امریکا کے اس فیصلے نے واضح پیغام دیا ہے کہ واشنگٹن اب بھارت کی موسمیاتی کثیرالجہتی حکمت عملی کو قابلِ اعتماد یا اسٹریٹجک طور پر ہم آہنگ نہیں سمجھتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش