اوورسیز ہزارہ کلچرل ڈے پر پُروقار تقریب، عبدالصبور قریشی سمیت اہم شخصیات کی شرکت

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوورسیز ہزارہ کلچرل ڈے کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے تحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالصبور قریشی نے خطاب کیا۔

تقریب میں اوورسیز ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معززین، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

عبدالصبور قریشی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہزارہ خطہ اپنی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیبی ورثے کی وجہ سے نمایاں اہمیت رکھتا ہے، اور اس کے فروغ اور تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اوورسیز ہزارہ کلچرل ڈے کا مقصد بیرون ملک مقیم ہزارہ کمیونٹی کو اپنی ثقافت اور شناخت سے جوڑے رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بیرون ملک مقیم ہزارہ نوجوان نہ صرف اپنے وطن کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر عبدالصبور قریشی نے ثقافتی سرگرمیوں، زبان کے فروغ اور نئی نسل کو اپنی روایات سے روشناس کرانے پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکا نے عزم ظاہر کیاکہ ہزارہ ثقافت کے فروغ کے لیے آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں