ڈھاکہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ڈھاکہ میں 24ویں ڈھاکہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا باضابطہ آغاز ہو گیا، جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے منتخب فلمیں پیش کی جا رہی ہیں۔ فیسٹیول 10 سے 18 جنوری تک جاری رہے گا۔

24ویں ڈھاکہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب ہفتے کی شام بنگلہ دیش نیشنل میوزیم میں منعقد ہوئی، جس میں مقامی اور غیر ملکی فلم سازوں، ثقافتی شخصیات، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @ferdy_lapuz

افتتاحی تقریب کے دوران 2 آڈیٹوریمز میں بیک وقت فلموں کی نمائش کی گئی، جبکہ مرکزی آڈیٹوریم میں چینی ہدایت کار چن شیانگ کی فلم وو جن ژی لو پیش کی گئی۔ اس موقع پر بنگلہ دیش اور چین کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے چینی فلموں کا خصوصی گوشہ بھی قائم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تنازع بڑھ گیا، ڈھاکہ میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹیول ڈائریکٹر احمد مجتبیٰ جمال نے کہا کہ اچھا سنیما، اچھا ناظر اور اچھی سوسائٹی ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔ تقریب میں جلتارنگا تھیٹر کمپنی نے فنی پرفارمنس بھی پیش کی۔

عبوری حکومت کی مشیر سیدہ رضوانہ حسن نے کہا کہ سنیما نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ ماحولیاتی شعور، سماجی ذمہ داری اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس سال فلم فیسٹیول میں 91 ممالک کی 245 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، جن میں آزاد، بین الاقوامی اور سماجی موضوعات پر مبنی فلمیں شامل ہیں۔

فلموں کی نمائش ڈھاکہ اور کوکس بازار کے مختلف مقامات پر کی جائے گی، جن میں بنگلہ دیش نیشنل میوزیم، شلپکلا اکیڈمی، الائنس فرانسیز، اسٹامفورڈ یونیورسٹی اور لبنی بیچ شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کا اختتام فلم سازوں، معزز مہمانوں اور میڈیا نمائندوں کی شرکت کے ساتھ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟