بگ بیش لیگ، بابراعظم اور اسٹیو سمتھ سڈنی سکسررز کے لیے بطور اوپنرز میدان میں اترے

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں 1-4 کی شاندار فتح کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے زیادہ تر ٹیسٹ کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے فائنلز کی دوڑ میں شامل ٹیموں کو اہم تقویت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ، آسٹریلوی بلے باز نے بابراعظم کی فارم میں واپسی کی پیشگوئی کردی

اسٹیو اسمتھ بھی ایشز سیریز کے بعد ریڈ بال کرکٹ سے وائٹ بال فارمیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور بگ بیش لیگ کے اختتامی مرحلے میں سڈنی سکسزرز کو دوبارہ جوائن کیا ہے اور بابراعظم کے ساتھ سڈنی سکسررز کے لیے اوپننگ کی ہے۔

اسٹیو اسمتھ سڈنی سکسزرز کے آخری 3 لیگ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے، جن کی ابتدا ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف میچ سے ہوگی۔ پوائنٹس ٹیبل اس وقت نہایت مسابقتی مرحلے میں ہے، جہاں صرف ایک ٹیم مقابلے سے باہر ہے۔

اسمتھ کی واپسی، خاص طور پر گزشتہ سیزن میں ان کی ناقابل شکست سنچری سمیت مضبوط بی بی ایل ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے سکسزرز کے لیے بڑا بوسٹ سمجھی جارہی ہے۔

مچل اسٹارک بھی ایک دہائی سے زیادہ عرصے بعد بی بی ایل میں واپسی کے قریب ہیں اور امکان ہے کہ وہ ہفتے کے اختتام پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد، اور آسٹریلیا کے آئندہ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہ ہونے کے باعث اسمتھ اور اسٹارک دونوں فائنلز تک دستیاب رہ سکتے ہیں، بشرطیکہ سکسزرز کوالیفائی کرجائیں۔

تاہم تمام ٹیسٹ کھلاڑی بی بی ایل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ٹریوس ہیڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے پیش نظر آرام کو ترجیح دی ہے، جبکہ کیمرون گرین اور اسکاٹ بولینڈ بھی ایشز کی سخت مصروفیات کے بعد سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب عثمان خواجہ، مارنس لبوشین اور الیکس کیری کی واپسی متوقع ہے، جس سے ٹورنامنٹ میں مزید دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔

بابر اعظم کی مشکلات

ادھر سڈنی سکسزرز کی کامیابیوں کے باوجود پاکستانی اسٹار بابر اعظم کے لیے بی بی ایل کا یہ سیزن مشکلات سے بھرپور ثابت ہو رہا ہے۔

میلبرن اسٹارز کے خلاف ایم سی جی میں کھیلے گئے میچ میں سکسزرز کو 129 رنز کا ہدف ملا، مگر بابر اعظم مختصر قیام کے بعد 17 گیندوں پر 14 رنز بنا کر مارکس اسٹوئنس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ آؤٹ ہونے کے بعد مختصر گفتگو ہوئی، تاہم بابر نے ریویو لیے بغیر میدان چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں مایوس کن شروعات، سڈنی سکسرز کے لیے ڈیبیو میں صرف 2 رنز بناسکے

یہ ان کے غیر مستقل سیزن کی ایک اور مایوس کن اننگز تھی۔ 7 میچز میں بابر اعظم 145 رنز بنا سکے ہیں، اوسط 24 سے کچھ زائد رہی جبکہ اسٹرائیک ریٹ پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، اگرچہ انہوں نے 2 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، مگر کم اسکورز کا تسلسل برقرار ہے۔

اس کے باوجود سڈنی سکسزرز نے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا اور تقریباً 3 اوورز قبل ہدف حاصل کر لیا۔ جیول ڈیوس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، جس کے باعث بابراعظم کی ناکامی ٹیم پر اثر انداز نہ ہوسکی۔

پلے آف مرحلہ قریب آتے ہی نظریں بابر اعظم پر جمی رہیں گی۔ توقعات کا بوجھ اٹھانے والے اس اسٹار بیٹر کے لیے آئندہ میچز فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں کہ آیا وہ بگ بیش لیگ کے تیز رفتار تقاضوں میں اپنی فارم اور برتری دوبارہ حاصل کر پاتے ہیں یا نہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے