تیسرا ٹی20: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر  ٹی20 سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

دمبولا میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت لیے 161 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ٹاس جیت کرر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ 12 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹی 20 بارش کی نذر، فیصلہ کن معرکہ 11 دسمبر کو

قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ’ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ میچ مختصر ہے، اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔‘

پاکستان کی جانب سے پہلے بولنگ کے فیصلے کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو آغاز ہی میں نقصان اٹھانا پڑا۔ اوپنر پاتھم نسنکا پہلی ہی اوور میں نسیم شاہ کا شکار ہو کر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

کمیل مشارا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 8 گیندوں پر 20 رنز بنائے، جن میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، تاہم وہ محمد وسیم جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت اسکور 1.5 اوورز میں 22 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھا۔

اس کے بعد دھننجیا ڈی سلوا اور کشل مینڈس نے اننگز کو سنبھالا اور 32 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو 5ویں اوور میں 50 رنز سے آگے پہنچایا۔ دھننجیا ڈی سلوا 15 گیندوں پر 22 رنز بنا کر چھٹے اوور کی پہلی گیند پر محمد نواز کا شکار بنے، اسکور 54 پر 3 وکٹیں ہو گئیں۔

کشل مینڈس کو چرِیتھ اسلانکا کی اچھی سپورٹ حاصل رہی اور دونوں نے مل کر نویں اوور میں ٹیم کا مجموعہ 100 رنز سے آگے پہنچایا۔ تاہم محمد وسیم جونیئر نے کسل مینڈس کو 16 گیندوں پر 30 رنز پر آؤٹ کر کے 46 رنز کی شراکت توڑ دی۔

اس کے بعد فہیم اشرف نے چرِیتھ اسالنکا کو 13 گیندوں پر 21 رنز پر آؤٹ کر دیا، یوں 9.1 اوورز میں سری لنکا کا اسکور 102 رنز پر 5 وکٹیں ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کپتان داسن شناکا اور جینتھ لیانگے نے آخری اوورز میں تیز رفتاری سے رنز جوڑے۔ داسن شناکا نے 9 گیندوں پر 34 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے شامل تھے، تاہم وہ محمد وسیم جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

جینتھ لیانگے 8 گیندوں پر 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ وانیندو ہسرنگا ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3 اوورز میں 54 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جوابی اننگز میں پاکستان نے پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر 146 رنز بناسکی، پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان، بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی کے لیے تیار

 محمد نواز نے 15 گیندوں پر 28 رنز بنائے جبکہ خواجہ نفے نے 26 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے آخر 9 رنز بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے وانیندو ہسرنگا سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ متھیشا پاتھیرانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟