پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹی 20 بارش کی نذر، فیصلہ کن معرکہ 11 دسمبر کو

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی20، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

قبل ازیں دمبولا میں بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہوا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کے باعث ابتدا میں ٹاس ملتوی کیا گیا اور بعد میں پورے میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔

قومی ٹیم اور سری لنکا کی تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ 11 دسمبر کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے: پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹی20 سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد گرین شرٹس کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp