لاڑکانہ میں ایک لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کو منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمہ کے گھر سے 150 گرام آئس برآمد ہوئی۔ اس دوران گرفتار ملزمہ کی والدہ سے بھی تقریباً 2 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی۔
لاڑکانہ میں لیڈی ہیڈ کانسٹیبل منشیات فروش نکلی،
والدہ سمیت گرفتار، آئس اور چرس برآمد، خاتون اہلکار خود چرس پی رہی تھی pic.twitter.com/BCdUkwP9OE— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 11, 2026
مزید کارروائی کے دوران گرفتار لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کی نشاندہی پر اس کے 3 ساتھی بھی گرفتار کیے گئے ہیں جن کے قبضے سے تقریباً 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمہ کو فوری طور پر معطل کر کے وومن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس اس کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔














