بلوچستان حکومت نے سرکاری نوکریوں کی تقسیم میں شفافیت پیدا کرنے کے لیے آن لائن میرٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ، سردار سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بلوچستان نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، محکمہ خزانہ میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 111 سرکاری نوکریاں آن لائن، پیپر لیس اور 100 فیصد میرٹ پر بھرتی کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: صوبے کی ترقی اور امن کے لیے تمام اتحادی یکجا ہیں، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نظام بہت جلد دیگر سرکاری شعبوں میں بھی لاگو کیا جائے گا تاکہ تمام بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے عوام سے اپنے پہلے دن سے کیے گئے وعدے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ‘میں بلوچستان کی عوام کی نوکریاں کسی صورت بیچنے نہیں دوں گا۔’














