ڈھاکا میں چین کے سفیر یاؤ وین نے پیر کی صبح بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے خیرسگالی ملاقات کی۔
یہ ملاقات دارالحکومت کے بشوندهارا علاقے میں جماعتِ اسلامی کے مرکزی دفتر میں ہوئی۔ ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں صبح تقریباً 9 بجے ہوئی۔
چینی سفیر کے ہمراہ نائب مشن چیف ڈاکٹر لیو یوئن، سیاسی ڈائریکٹر ژانگ جِنگ، رو چی (راکی) اور نفیسہ (لیانگ شوئی ین) بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل جماعت اسلامی اور این سی پی کے درمیان مفاہمت
ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا اور چین و بنگلہ دیش کے درمیان دیرینہ دوستی پر زور دیا۔ اس موقع پر اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نے عوامی فلاح، ترقیاتی تعاون، تجارت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دونوں جانب سے مستقبل میں ان تعلقات کے مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی گئی۔
جماعتِ اسلامی کی جانب سے سینئر رہنماؤں میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور مرکزی تشہیر و میڈیا چیف ایڈووکیٹ احسان الحق محبوب زبیر، ماہرِ تعلیم ڈاکٹر زبیر احمد، ڈویلپمنٹ ٹیم لیڈ دیوان عالمگیر اور امیر جماعت کے مشیر برائے خارجہ امور پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر کا انصاف پر مبنی نظام اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور
یہ ملاقات بنگلہ دیش میں مختلف سیاسی حلقوں کے ساتھ چین کے سفارتی روابط اور رابطہ کاری کی عکاسی کرتی ہے۔













