انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران خان کے ضمانتی مچلکے قبول کرنے سے انکار

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خاکروب سے ضمانتی مچلکے لینے سے انکار کر دیا۔

عمران خان کے ذاتی خاکروب مقدمہ نمبر23 /1271 گلبرگ، 96/23 سرور روڈ اور 768/23 تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے آیا تو عدالت نے ان سے عمران خان کے ضمانتی مچلکے لینے سے انکار کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس اورعسکری ٹاور حلمہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدلت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔

سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے ذاتی خاکروب عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور استدعا کی کہ عمران خان نے عدالت نے جو ضمانتی مچلکے طلب کیے ہیں وہ یہ رقم نقد جمع کرانے کو تیار ہیں۔

اس پر جج اعجاز احمد بٹر نے خاکروب شیروز سے استفسار کیا کہ آپ کیا کرتے ہوتو شیروز نے بتایا کہ وہ عمران خان کے گھر میں خاکروب کا کام کرتے ہیں۔

اس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے کہا کہ آپ مچلکے جمع کرانے آئے ہیں میں آپ کی طرف سے  جمع کرائے جانے والے یہ مچلکے کیسے منظور کر لوں؟ کل کو عمران خان عدالت میں نہ آیا تو کیا تم ذمہ دار ہو گے؟

عدالت کے اس استفسار پر ضمانتی شیروزمکمل خاموش ہو گیا اور ذمہ داری لینے سے کترانے لگا۔ اس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانتی کی جانب سے ذمہ داری نہ لینے پر عمران خان کے مچلکے منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے تین مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان سے لاکھ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی