حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور بھر میں درختوں کی غیر مجاز کٹائی اور تراش خراش پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی، حکومت نے ماحولیاتی بحالی کے لیے وضاحت دے دی
ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے مطابق پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کسی بھی درخت کی معمولی پروننگ بھی نہیں کی جا سکے گی۔
ہارٹیکلچر ایجنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر راجا منصور احمد نے تمام متعلقہ اسٹاف اور ڈائریکٹرز کو چوکس رہنے اور احکامات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ درختوں کے تحفظ کے لیے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ان دنوں اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر حکومت اور سی ڈی اے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر سوشل میڈیا کی غلط مہم، سی ڈی اے نے مؤقف واضح کر دیا
دوسری جانب وفاقی حکومت اور سی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ صرف ان درختوں کو ہٹایا جا رہا ہے جو پولن پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔














