شادی سے پہلے ہی طلاق؟ ہانیہ عامر کا نجومی کی پیشگوئی پر دلچسپ تبصرہ

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق اس سال شادی اور طلاق کی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے اپنے منفرد طنزیہ انداز میں جواب دیا، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ کردیا۔

ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام شخصیات میں شامل ہیں۔ 28 سالہ اداکارہ کو کھلے دل، برجستہ مزاح اور بے تکلف انداز کی وجہ سے مداح خاص طور پر پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 2025 میں ہانیہ عامر کی زندگی کا نہایت مشکل پہلو کیا تھا؟

حالیہ دنوں میں ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پیشگوئی کررہا تھا۔

ویڈیو میں نجومی نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ کے زائچے اور نجومی علامات کے مطابق انہیں 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ اداکارہ اس وقت تک غیر شادی شدہ ہیں۔

ہانیہ نے ویڈیو پر اپنی مزاحیہ اور طنزیہ رائے دیتے ہوئے لکھا: ’عجیب۔۔۔ پہلے شادی تو ہونے دو۔‘

ان کا یہ جواب فوری طور پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اپنے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ایک صارف نے ہانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا: ’ہانیہ، آپ کو اس کے بارے میں پتا ہے؟‘

دوسرے نے مذاق میں کہا: ’تو آپ نے چپکے سے شادی کرلی اور ہمیں بتایا بھی نہیں؟‘

کچھ مداحوں نے سوال اٹھایا: ’شادی سے پہلے طلاق کیسے ہو سکتی ہے؟‘

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر اور بابر اعظم 2026 میں شادی نہ کریں، ماہر نجوم نے خبردار کردیا

اس واقعے سے قبل گزشتہ سال کے آخر میں یہ افواہیں بھی سامنے آئی تھیں کہ ہانیہ عامر اور ان کے سابق بوائے فرینڈ گلوکار عاصم اظہر ممکنہ طور پر دوبارہ قریب آ گئے ہیں اور شادی کے ارادے رکھتے ہیں، مگر دونوں کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟