کینیڈا کی سب سے بڑی سونے کی ڈکیتی: مرکزی ملزم کی حوالگی کے لیے بھارت سے رابطہ

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈین حکام نے 2023 میں ٹورنٹو کے ایک ہوائی اڈے پر ہونے والی سونے کی بڑی ڈکیتی کے سلسلے میں سمرن پریت پنسر کی حوالگی کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

مذکورہ ڈکیتی کی واردات میں 20 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے سونے کے بسکٹ چرائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھین: کینیڈا کی سب سے بڑی گولڈ ڈکیتی کا بھارت سے کیا تعلق ہے؟

ایئر کینیڈا کے سابق مینیجرسمرن پریت پنسراس وقت پنجاب کے شہر موہالی میں مقیم ہیں اور کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی ڈکیتی میں مبینہ کردار کے باعث گرفتاری کے وارنٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔

33 سالہ پنسر کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی چھاپے مار چکی ہے۔

یہ انکشاف پیل ریجنل پولیس نے اس کیس کے ایک ملزم ارسلان چوہدری کی گرفتاری کے بعد جاری بیان میں کیا۔

ارسلان چوہدری کو پیر کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دبئی سے پرواز کے ذریعے پیئر سن ایئرپورٹ پہنچا۔

پیل ریجنل پولیس کے ترجمان کے مطابق سمرن پریت پنسر کے خلاف پورے کینیڈا میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:کینیڈا اور انڈیا کے سفارتی تنازع میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام کیوں آیا؟

حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بھارت میں موجود ہیں اور ان پر 5,000 ڈالر سے زائد مالیت کی چوری اور سنگین جرم کی سازش کے الزامات عائد ہیں۔

ان کی حوالگی کے لیے باضابطہ درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔

ڈکیتی 17 اپریل 2023 کو پیئرسن ایئرپورٹ پر اس وقت ہوئی جب سوئٹزرلینڈ سے ایئرکینیڈا کی پرواز کے ذریعے آنے والے کنٹینر میں موجود 6,600 سونے کے بسکٹ غائب کر دیے گئے۔

مزید پڑھیں:بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کینیڈا میں سکھوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کا حکم دیا، کینیڈا

اس واردات میں مبینہ طور پر دورانتے کنگ مکلین نے فرار ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور کے طور پر مدد فراہم کی۔

ایک سال بعد امریکی محکمہ انصاف نے دورانتے کنگ مکلین، پرساتھ پراملنگم اور ارچت گروور پر اسلحہ اسمگلنگ کے ایک الگ مقدمے میں فردِ جرم عائد کی۔

کنگ مکلین نے حال ہی میں امریکا میں اسلحہ اسمگلنگ سے متعلق الزامات قبول کر لیے ہیں اور امکان ہے کہ انہیں رواں سال سزا سنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

پولیس کے مطابق ایئر کینیڈا میں منیجر کے طور پر کام کرنے والے پنسر نے کم از کم آٹھ دیگر افراد کے ساتھ مل کر اس سازش کی منصوبہ بندی کی، جن میں اکثریت برامپٹن سے تعلق رکھنے والوں کی تھی۔

پیل ریجنل پولیس اس کیس میں اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، جن میں ارچت گروور، پرمپال سدھو اور امیت جالوٹا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے