سوتیلے بیٹوں سنی اور بوبی دیول سے اختلافات کی خبروں پر ہیما مالنی کا ایک بار پھر تبصرہ

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے مرحوم شوہر دھرمیندر کے انتقال کے چند ہفتوں بعد دیول خاندان کے ساتھ مبینہ اختلافات کی خبروں پر ایک بار پھر وضاحت پیش کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: دھرمیندر کے ساتھ فلم شعلے میں گزرے یادگار لمحات یاد کر کے امیتابھ بچن آبدیدہ

ایک حالیہ انٹرویو میں ہیما مالنی نے کہا ہے کہ ان کے اور دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کے درمیان تعلقات خوشگوار اور خوش اسلوبی پر مبنی ہیں۔

انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے 77 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ان کے خاندانی تعلقات کو متنازع کیوں بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان تعلقات بہت اچھے اور دوستانہ ہیں مگر لوگ بلاوجہ سنسنی اور گپ شپ کو ترجیح دیتے ہیں۔

ہیما مالنی نے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں وضاحت دینا ضروری نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذاتی زندگی ہے ہم ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور خوش ہیں۔

اداکارہ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بعض حلقے دوسروں کے غم کو سنسنی خیز خبروں کے لیے استعمال کرتے ہیں اسی لیے وہ اکثر ایسی خبروں پر خاموش رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

مزید پڑھیے: دھرمیندر کا آخری پیغام، سنی دیول نے والد کی جذباتی ویڈیو شیئر کردی

ہیما مالنی نے دھرمیندر کے فلمی ورثے کے حوالے سے بھی بات کی اور تصدیق کی کہ سنی دیول اپنے والد کی یاد میں ایک میوزیم قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہیما مالنی اور سنی و بوبی دیول کے درمیان اختلافات کی خبریں ماضی میں بھی سامنے آتی رہی ہیں تاہم دھرمیندر کے انتقال کے بعد یہ افواہیں ایک بار پھر گردش کرنے لگیں۔ ان خبروں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب ہیما مالنی نے اپنے گھر میں الگ سے گیتا پاٹھ کا اہتمام کیا جبکہ سنی اور بوبی دیول نے اسی روز اپنے والد کے لیے دعائیہ تقریب منعقد کی۔

مزید پڑھیں: دھرمیندر نے 5 کروڑ مالیت کی آبائی جائیداد بھتیجوں کے نام کیوں کی؟

یہاں یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ہیما مالنی نے سنہ 1980 میں دھرمیندر سے شادی کی تھی۔ اس وقت دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور اور دھرمیندر کے سنی اور بوبی دیول 4 بچے تھے جن میں بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!