جمعیت علما اسلام (ایف) کے رہنما فرخ خان کھوکھر کی اسلام آباد میں گرفتاری تاہم انہیں فوری رہا بھی کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسلام اباد پولیس نے فرخ کھوکھر کو گرفتار کیا تھا؟
اسلام آباد پولیس نے فرخ کھوکھر کو منگل کی شام گرفتار کر لیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
فرخ کھوکھر کو اسلام آباد کے علاقے ترلائی، کھنہ پل کے قریب پولیس ناکے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیے: مولانا فضل الرحمان سے ملنے والے فرخ کھوکھر کون ہیں؟
یاد رہے کہ فرخ کھوکھر کو گزشتہ برس اپریل میں بھی پولیس کے ساتھ ایک مسئلہ درپیش ہوا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف 6 میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر پر فرخ کھوکھر کے 8 گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا جبکہ فرخ کھوکھر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تاہم پولیس نے گارڈز سے اسلحہ اور فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی بھی قبضے میں لے لی تھی۔














