کیا اسلام اباد پولیس نے فرخ کھوکھر کو گرفتار کیا تھا؟

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے اتوار کی رات پوش سیکٹر ایف 6 میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر پر معروف شخصیت فرخ کھوکھر کے 8 گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرخ کھوکھر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا، تاہم پولیس نے گارڈز سے اسلحہ اور فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی بھی قبضے میں لے رکھی ہے۔

اس واقعے کے بعد فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی خبریں بھی میڈیا پر چلتی نظر آئیں تاہم فرخ کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کی جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد فرخ کھوکھر کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے 12 کار چور گرفتار کرلیے، گاڑیاں برآمد

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ 6 اپریل کی رات فرخ کھوکھر اپنے دوستوں کے ہمراہ ایف سکس کے ایک ریسٹورنٹ کھانا کھانے گئے تھے جبکہ ان کے گارڈز ریسٹورنٹ کے باہر موجود تھے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایف سکس میں چونکہ ہائی پروفائل لوگ بھی رہتے ہیں تو کسی نے ان گارڈز کی شکایت پولیس کو کردی جس پر پولیس نے موقع پر کارروائی کی اور گارڈز کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا جبکہ فرخ کھوکھر کو بھی پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئے، بعد ازاں 10 منٹ کے بعد فرخ کھوکھر کو پولیس نے چھوڑ دیا۔ تاہم اس وقت بھی فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی اور گارڈز کا اسلحہ پولیس کے پاس موجود ہے، جبکہ عدالت کے طلب کرنے پر گاڑی کے کاغذات اور اسلحہ کے لائسنس پیش کردیے جائیں گے۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ 6 اپریل کی رات اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 کے ایک نجی ریسٹورنٹ کے باہر کارروائی کی گئی اور غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر فرخ کھوکھر کو مسلح گارڈز سمیت حراست میں لیا گیا جبکہ فرخ کھوکھر کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تاہم گارڈز اسلحے کا لائسنس پیش نہ کرسکے جس پر 8 گارڈز کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش