گوگل فوٹوز کا بیٹری بچانے والا فیچر لانچنگ کے لیے تیار، صارفین کو بیک اپ بند کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل فوٹوز ایک نئے بیٹری فوکسڈ فیچر پر کام کر رہا ہے جو بیک گراؤنڈ میں فائلز کے بیک اپ کی فریکوئنسی کو محدود کرے گا۔ یہ فیچر گوگل فوٹوز کے ورژن 7.59 میں سامنے آیا ہے، جس میں ایک نیا آپشن شامل کیا گیا ہے جو بیک اپ کو بیٹری لائف کے مطابق بہتر بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل فوٹوز نے ویڈیو ایڈیٹنگ کے جدید فیچر متعارف کروا دیے

یہ فیچر بیک گراؤنڈ میں بار بار ہونے والی سنکنگ کی وجہ سے بیٹری کے زیادہ استعمال کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جبکہ بیک اپ سروس بدستور فعال رہے گی۔ اس سے قبل گوگل فوٹوز میں بیک اپ سیٹنگز زیادہ تر موبائل ڈیٹا کے استعمال تک محدود تھیں، جیسے وائی فائی پر ہی بیک اپ، سیلولر ڈیٹا کی پابندی یا موبائل ڈیٹا پر سنکنگ بند کرنے کے اختیارات شامل ہیں۔

بیٹری کے استعمال سے متعلق صارفین کے پاس اب تک محدود انتخاب تھا، کیونکہ اگر بیک اپ زیادہ بیٹری استعمال کر رہا ہو تو واحد حل بیک اپ بند کرنا تھا۔

نئے بیٹری آپٹیمائزیشن فیچر کے فعال ہونے کے بعد گوگل فوٹوز بیک گراؤنڈ میں تصاویر اور ویڈیوز کم وقفوں سے بیک اپ کرے گا، جب تک صارف خود ایپ استعمال نہ کر رہا ہو۔ اس کا مقصد بیک گراؤنڈ ایکٹیویٹی کو کم ترجیح دے کر بیٹری بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کی بیٹری ٹائمنگ کیسے بڑھائیں؟

اس فیچر کے نفاذ کے بعد صارفین کو یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ نئی لی گئی تصاویر ویب یا دیگر ڈیوائسز پر فوراً ظاہر نہیں ہوتیں، کیونکہ بیک اپ بعض صورتوں میں ایپ کھولنے پر ہی شروع ہوتا ہے۔ اس طرح فوری بیک گراؤنڈ سنکنگ کے بجائے بیٹری بچانے کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ نیا فیچر ان صارفین کے لیے ایک متوازن حل ثابت ہو سکتا ہے جو بیک اپ بھی رکھنا چاہتے ہیں اور غیر ضروری بیٹری خرچ سے بھی بچنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

یومِ یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ کشمیر میں ’تھینک یو پاکستان‘ کے پوسٹرز آویزاں

لاہور: بسنت کی آمد پر ٹریفک پولیس کی تیاریاں، 7 لاکھ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب

سینیئر اداکار راشد محمود یوٹیوبرز پر برس پڑے، قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

اسلام آباد نہیں آرہے، 8 فروری کو ہر چوک ڈی چوک ہو گا، پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے