یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو نئی جہت دی، عطااللہ تارڑ

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو نئی جہت دی اور مسلسل بہتری اور جدت کو اپنانا یونیورسٹی کی نمایاں پہچان ہے۔

یونیورسٹی آف لندن کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معزز اور باوقار اجتماع سے خطاب کا موقع ملنا باعث اعزاز اور باعث افتخار ہے۔

مزید پڑھیں: مس انفارمیشن موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج، حکومت اکیلے نہیں نمٹ سکتی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے اور وہ یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے تعلیمی شعبے سے وابستگی اور خلوص کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مؤثر ہوتا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کیا، اور جدت، اختراع اور نئے ماڈیولز متعارف کرائے۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو نئی جہت دی اور مسلسل بہتری اور جدت کو اپنانا یونیورسٹی کی نمایاں پہچان ہے۔

عطااللہ تارڑ نے مزید کہاکہ یونیورسٹی کی جانب سے تحقیق و ترقی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور ہر گزرتے سال کے ساتھ نمایاں بہتری دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے پروگرامز صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کی جانب سے افغانستان کی ترجمانی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہمیں خوش قسمتی حاصل رہی کہ دوران تعلیم ممتاز اور باوقار اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہی اور آؤٹ ریچ جیسے پروگرامز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب