جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کا صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستحکم بلدیاتی ادارے اور 18ویں ترمیم
امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس شیڈول کے اعلان کے بعد نافذ کیا گیا، اس لیے اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں بنتی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کا نیا بلدیاتی نظام، ایک شہر، 3 میئر، کوئی فائدہ ہو گا؟
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ یہ آرڈیننس آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، اس بنا پر اسے کالعدم قرار دیا جائے۔













