ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ میں کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ کے باوجود ایران میں مظاہرین کے خلاف مقدمات کی سماعت تیز
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ سیل ایران کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی شہریوں کی معاونت اور رابطے کے لیے کام کر رہا ہے۔
دوسری جانب ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ ایران میں موبائل اور لینڈ لائن فونز کے ذریعے بین الاقوامی کالز کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔
مدثر ٹیپو کے مطابق بین الاقوامی کالز کی بحالی کے بعد ایران میں موجود پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ اور عزیز و اقارب سے رابطہ کر سکیں گے، اور یہ پیشرفت ان کے لیے نہایت اہم اور مفید ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کے عوام احتجاج جاری رکھیں اور اداروں پر قبضہ کرلیں، مدد پہنچنے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہے کہ ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث صورت حال انتہائی کشیدہ ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔














