وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کیا۔

اپنی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، جبکہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن، مذاکرات اور ثالثی کے فروغ میں قطر کے تعمیری اور فعال کردار کو سراہا اور سفارتی حل کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے قطری قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان بھی علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا