سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں واقع ساحلی علاقے کیٹی بندر کےقریب سمندرمیں ایک چھوٹی لانچ ڈوب گئی تاہم مقامی ماہی گیروں کی مدد سے میری ٹائم سیکیورٹی اہلکاروں نے حادثے کے شکار 8 میں 6 افراد کی جان بچالی۔
یہ بھی پڑھیں: بپر جوائے کی شدت میں مسلسل اضافہ، سمندری طوفان 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان
متعلقہ حکام کے مطابق ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جبکہ ڈوبنے والے ایک اور ٖفرد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ کراچی اور کیٹی بندر سے تعلق رکھنے والے 8 افراد شکار پر نکلے تھے اور وہ باقاعدہ ماہی گیر نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ لانچ چھوٹی تھی اور گہرے سمندر میں اتارنے کے لیے موزوں نہیں تھی۔ مزید برآں ابتدائی معلومات کے مطابق شکار پر نکلنے والے افراد نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تھیں۔
مزید پڑھیے: انڈس ڈیلٹا: صفحہ ہستی سے مٹتے گاؤں، سمندر کی نذر ہوتی ایک بھرپور ثقافت، وجہ کیا ہے؟
حکوم کے مطابق الٹنے والی لانچ کو نکال لیا گیا ہے جبکہ واحد بخش نامی شخص کی تلاش جاری ہے۔














