پنجاب میں سردی کی شدت برقرار، کیا اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے؟

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کی چھٹیوں میں مزید اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سردی کی شدت کے باوجود آئندہ ہفتے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں اسکولز کب سے کھلیں گے؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تاریخ کا اعلان کردیا

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میڈیا سے گفتگو کے دوران موسمِ سرما کی چھٹیوں میں ممکنہ توسیع سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور آئندہ ہفتے کے لیے چھٹیوں میں مزید اضافے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین اور صحافی دونوں حیثیتوں میں عوام کی تشویش سمجھ میں آتی ہے، تاہم حکومت نے محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر موسم کی پیش گوئیوں اور درجہ حرارت کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق آئندہ ہفتے کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکول کھولے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’عمران خان کے حامی ہیں مگر کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ اس وقت گوجرانوالہ میں درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مری میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے، تاہم بچوں اور اساتذہ کی صحت کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں کو دیکھنے کے بعد یہ طے پایا ہے کہ اگلے ہفتے کے لیے چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب