ڈونگ فینگ موٹر پاکستان نے اپنی نئی الیکٹرک ایس یو وی، ڈونگ فینگ الیکٹریک وہیکل ویگو، پاکستان میں متعارف کرادی، جو مقامی مارکیٹ میں کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی لائن اپ میں نیا اضافہ ہے۔
یہ لانچ پاکستان میں ڈونگ فینگ کی الیکٹرک سیگمنٹ میں باقاعدہ انٹری کو ظاہر کرتی ہے، اور شہری خاندانوں کے لیے ایک جدید، ماحول دوست اور کمپیکٹ کراس اوور کا متبادل فراہم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سال 2025 کے دوران مہنگی ترین گاڑیاں کون سی لانچ ہوئیں؟
عالمی سطح پر Nammi 06 کے نام سے جانی جانے والی ویگو EV کمپیکٹ SUV ہے، جو شہر کے اندر آمد و رفت اور فیملی استعمال کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس لانچ کے ذریعے ڈونگ فینگ مقامی مارکیٹ میں سیڈان اور ہیچ بیک ماڈلز کے بعد SUV سیگمنٹ میں بھی اپنی موجودگی مضبوط کرے گا۔
پاکستان میں ڈونگ فینگ کی نمائندگی چاولہ گرین موٹرز کرتی ہے، جو پہلے ہی ڈونگ فینگ Box EV ہیچ بیک اور 007 EV سیڈان کے ذریعے مارکیٹ میں اپنی پہچان بنا چکی ہے۔ ویگو EV کے آنے سے کمپنی کی ملٹی سیگمنٹ الیکٹرک پورٹ فولیو مکمل ہو گئی ہے، جس میں ہیچ بیکس، سیڈان اور اب SUV شامل ہیں۔
ڈونگ فینگ ویگو کی اہم خصوصیات
بیٹری کیپیسٹی: 51.5 kWh
ڈرائیونگ رینج: قریباً 350 کلومیٹر (WLTP اسٹینڈرڈ)
ویل بیس: 2,715 ملی میٹر
ڈائمینشنز (L×W×H): 4,306 × 1,868 × 1,645 ملی میٹر
اہم فیچرز: 360 ڈگری کیمرہ، لیول 2 ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم (ADAS)
مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد
کمپیکٹ ڈیزائن شہر کے راستوں اور طویل شہری سفر کے لیے موزوں ہے، جبکہ جدید حفاظتی اور سہولتی فیچرز اسے ایک محفوظ اور آرام دہ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
ڈونگ فینگ ویگو EV قیمتیں
ای ون ویرینٹ: 6,999,000 روپے
ای ٹو ویرینٹ: 7,499,999 روپے
دونوں ماڈلز کی بکنگ رقم: 1,200,000 روپے
لانچ کے مطابق، ویگو EV عوام کے لیے Packages Mall میں 16 تا 18 فروری تک نمائش کے لیے دستیاب ہوگی، جبکہ ڈلیوری کی توقع بکنگ کی تصدیق کے بعد فروری کے دوسرے ہفتے میں ہے۔














