سعودی عرب کی ریاض میونسپلٹی نے جمعرات کو ایک متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے تاکہ تمام شہری منصوبوں کی منظوری کے عمل کو آسان اور منظم بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض: کھیل، تفریح اور فنون کے بڑے مرکز قدیہ سٹی کا باضابطہ افتتاح ہوگیا
عرب نیوز کے مطابق نئے پلیٹ فارم کے ذریعے ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ درخواست دہندگان اپنے منصوبے جمع کرا سکتے ہیں اور ان کی جانچ اور حتمی منظوری کے عمل کو ٹریک کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ پلیٹ فارم شہری منصوبوں کی ڈیزائن اور ترقی کے رہنما اصول بھی فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیے: ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت
یہ پلیٹ فارم متعلقہ کمیٹیوں اور حکام کے جائزہ اور منظوری کے عمل کو ریکارڈ کرتا ہے جس سے صارفین کے تجربے میں بہتری آتی ہے اور منصوبہ بندی کے معیار میں اضافہ ہوتا ہے۔














