ریاض: کھیل، تفریح اور فنون کے بڑے مرکز قدیہ سٹی کا باضابطہ افتتاح ہوگیا

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض ریجن کے گورنر، شاہی شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے سکس فلیگز قدیہ سٹی کے باضابطہ افتتاح کی تقریب کی سرپرستی کی۔ یہ منصوبہ مملکت کے تفریحی شعبے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

گورنر ریاض کی آمد پر قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد انہوں نے سکس فلیگز قدیہ سٹی کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نام سے اور اس کی برکت سے مجھے سکس فلیگز قدیہ سٹی کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قدیہ سٹی کا پہلا بڑا منصوبہ ہے اور میں اس منصوبے سے وابستہ تمام افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

افتتاحی تقریب میں شاندار لائیو شوز پیش کیے گئے جن میں جدید ٹیکنالوجی، موسیقی اور تخلیقی مناظر شامل تھے۔ ان شوز کے ذریعے قدیہ سٹی کے منفرد تصور تفریح کی طاقت کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے دوران آتش بازی، ڈرون شوز اور خوبصورت بصری مناظر نے شرکا کو محظوظ کیا۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ایلیشیا کیز نے خصوصی لائیو پرفارمنس پیش کی جبکہ ڈی جے کاسمیکاٹ کے میوزیکل شو نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

مزید پڑھیے: خلا بازوں نے ریاضی میں حیران کن دریافت کرلی، یہ زمین پر کیوں ناممکن تھی؟

قدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ بن ناصر الداود نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکس فلیگز قدیہ سٹی کا افتتاح قیادت کے وژن کی عملی مثال ہے اور یہ دنیا کا پہلا شہر ہے جو مکمل طور پر تفریح اور کھیل کے تصور پر بنایا جا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر گورنر ریاض نے پارک کا دورہ کیا۔

سکس فلیگز قدیہ سٹی قدیہ کے تفریحی منصوبوں میں پہلا تھیم پارک ہے جہاں عالمی معیار کی رائیڈز اور جدید تفریحی سہولیات موجود ہیں۔

یہ افتتاح سعودی عرب میں تفریحی شعبے کی تیز رفتار ترقی اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ