پاکستان کے سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کامیاب سروسز کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جس پر انہیں عالمی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوان نے ٹوتھ پک سے 17 فٹ بلند ایفل ٹاور بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
پاکستانی سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید کو ایک منٹ میں 59 کامیاب ٹینس سروسز کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کارنامے کے ذریعے انہوں نے 2019 سے قائم 42 سروسز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
Pakistani tennis player Talha Waheed recognised by Guinness World Record for 59 serves in one minute https://t.co/eSPthZbTwS
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 16, 2026
طلحہ وحید نے یہ ریکارڈ 8 نومبر 2024 کو لاہور میں قائم کیا، جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انہیں سرٹیفکیٹ لندن میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔
طلحہ وحید کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستانی کھیلوں، خصوصاً سینئر ایتھلیٹس کی صلاحیتوں کا بھی ثبوت ہے۔ انہوں نے اپنے کوچ، پاکستان ٹینس فیڈریشن اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ریاض میٹرو نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے اس کامیابی کو پاکستان میں ٹینس کے لیے باعثِ فخر اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔ طلحہ وحید نے مستقبل میں مزید عالمی ریکارڈز کے حصول کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔














