اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آئی سی ای او نے پاکستان کے 2 افسران، رضوان الدین خان اور لقمان خان کو 2026–27 کے لیے آئی سی ای او گلوبل ایمبیسیڈر پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقرری عالمی معیار، پیشہ ورانہ اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اور پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی اعزاز قرار دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے آئی سی ای او نے گلوبل ایمبیسیڈر پروگرام کے لیے پاکستان کے 2 افسران کا انتخاب کیا ہے، جو عالمی ہوا بازی کے معیار کے فروغ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ رضوان ادین خان اور لقمان خان اس پروگرام کا حصہ بنیں گے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ہوا بازی کی حفاظت، ریگولیٹری اصلاحات اور تربیت کے شعبوں میں معیار کو بہتر بنانا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کی یہ کامیابی جنوبی ایشیا کے لیے اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ 1992 کے بعد پاکستان کی آئی سی ای او میں نمایاں نمائندگی کا یہ نیا موقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تعیناتی سے پاکستان عالمی سطح پر اپنے کردار کو مزید مؤثر انداز میں پیش کر سکے گا۔
پی سی اے اے کی سیفٹی، ریگولیٹری اصلاحات اور تربیت کے شعبوں میں مسلسل پیشرفت کو آئی سی ای او نے تسلیم کیا، اور اس کی بنیاد پر پاکستان کے افسران کو عالمی ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس تعیناتی سے پاکستان کو عالمی ہوا بازی کے معیار کے فروغ میں اپنا مثبت اثر ڈالنے کا موقع ملے گا۔














