وزیراعظم نے صنعتکاروں کو اشارہ دیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا تقریباً ناممکن ہے، زبیرموتیوالا

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) زبیر موتیوالا نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتکاروں کو اشارہ دیدیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا تقریباً ناممکن ہے، آئی ایم ایف نے معاہدے کے لیے بہت کڑی شرائط رکھی ہیں معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے، لیکن ملکی معیشت کے لیے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، اسحاق ڈار کی امریکا کو یقین دہانی

زبیر موتیوالا نے کراچی میں جاری ٹیکسپو نمائش میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم نے ایکسپورٹ کی ترقی کے لیے بہت جلد دوسری ملاقات کا کہا ہے اور ٹیکسپو نمائش کی کامیابی پر تعریف بھی کی ہے۔ وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے ری فنڈز کو 72 گھنٹے میں کلیئر کریں اور صنعتوں کو دی جانیوالی بجلی کے ٹیرف کو کم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، مشکلات سے جلد نکل جائیں گے: اسحاق ڈار

زبیر موتیوالا نے کہا کہ ٹیکسپو نمائش میں 160 ممالک سے 480 سے زائد مندوبین نے شرکت کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے، اڑھائی سو ملین ڈالرز کے معاہدے ہو چکے ہیں کیونکہ بیرونی سرمایہ کار پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات سے کافی مطمئن ہیں، نمائش کے اختتام تک پانچ سو ملین ڈالرز کے معاہدے ہو جانے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی تمام شرائط پوری کردیں، اسحاق ڈار

چیئرمین ٹڈاپ نے کہا کہ ٹیکسپو نمائش میں ایک ہزار سے زائد بزنس ٹو بزنس میٹنگز ہو چکی ہیں، مندوبین نے پاکستانی مصنوعات کو بھارت سے بہتر قرار دیا ہے۔ برازیل، ملائشیا، پولینڈ، یو ایس اے، سعودیہ عرب، ہانگ کانگ اور اسپین سے معاہدے ہوئے ہیں۔ جبکہ روس نے پاکستانی مصنوعات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp