انسداد دہشتگردی عدالت : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم، پارٹی چھوڑنے کا امکان

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں سابق گورنر سندھ و رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے عمران اسماعیل کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جو عدالت نے منظور کرلی اور عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ و رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل کو آج ہی رہا کر دیا جائے گا۔

عمران اسماعیل کا پارٹی چھوڑنے کا امکان 

دوسری جانب یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp