اداکارہ حنا آفریدی اور اداکار تیمور اکبر نے 16 جنوری کو شادی کر لی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے پہلے ہی طلاق؟ ہانیہ عامر کا نجومی کی پیشگوئی پر دلچسپ تبصرہ
تقریب کے دوران حنا آفریدی نے سفید نکاحی لباس پہنا اور بھاری سونے کی جیولری نے ان کے انداز میں چار چاند لگا دیے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں حنا آفریدی کو نکاح کے وقت تیمور اکبر سے دلچسپ مطالبات کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر ماہ 5 لاکھ روپے خرچ کے طور پر چاہتی ہیں اور ہر 6 ماہ بعد بزنس کلاس میں سفر بھی لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عریشہ کو دلہا مل گیا، ڈھولکی کی ایچ ڈی تصاویر شیئر
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگے کپڑے اور شاپنگ کے تمام اخراجات بھی تیمور اکبر کو برداشت کرنے ہوں گے، اور وہ خود اپنی جیب سے کوئی پیسہ خرچ نہیں کریں گی۔ اس پر تیمور اکبر نے مسکرا کر رضامندی ظاہر کی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے جوڑے کے بارے میں تبصرے اور میمز کا سلسلہ جاری ہے۔













