وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ آتشزدگی، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے فوری انکوائری کی ہدایت
وزیراعظم نے زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
🔥 Tragedy Strikes Karachi Mall in Devastating Fire
– At least 3 lives lost and dozens injured when a massive blaze engulfed Gul Plaza
– Shoppers and staff trapped inside, swiftly evacuated by rescue teams
– Thick black smoke poured out as firefighters battled the intense flames… pic.twitter.com/W5ruUKGLRE— Voice Of Bharat 🇮🇳🌍 (@Kunal_Mechrules) January 18, 2026
انہوں نے متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کریں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں حکومت برابر کی شریک ہے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل طور پر قابو نہ پایا جا سکا جبکہ شدید آگ کے باعث عمارت کے کچھ حصے منہدم بھی ہو گئے۔














