گل پلازہ آتشزدگی، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے فوری انکوائری کی ہدایت

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے ہولناک تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ میں آگ سے 6 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا اظہارِ افسوس

میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیا گیا ہے اور 12 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے اور آگ بجھانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات معلوم کی جائیں اور تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کرنے اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

سید مراد علی شاہ نے کراچی کی دیگر کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری کروانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچاؤ ممکن ہو۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان