خوشاب کے علاقے جوڑاکلاں میں ایک افسوسناک واقعے میں بڑی بہن نے فائرنگ کرکے اپنی چھوٹی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ ملزمہ کی تلاش کی جا رہی ہے، اور ابھی تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے والا شوہر خود گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا
خوشاب کے علاقے جوڑاکلاں میں آج ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں بڑی بہن نے فائرنگ کر کے اپنی چھوٹی بہن کو قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمہ کو تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس تفتیش کر رہی ہے اور علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ ملزمہ کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔ اہلِ علاقہ اور مقتولہ کے رشتہ دار واقعے پر سخت صدمے اور دکھ کا ظہار کر رہے ہیں۔











