صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
مزید پڑھیں: کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ دوسرے روز بھی بے قابو، 6 افراد جاں بحق، 58 لاپتا، عمارت کے 2 حصے منہدم
صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور گل پلازہ کراچی میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی، جس پر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا۔
President Asif Ali Zardari spoke with CM Sindh on Gul Plaza fire, emphasised full mobilisation for rescue efforts, stressed proper care & treatment of injured, sought nomination of Shaheed firefighter Furqan for a civil award & underlined strict enforcement of fire safety laws.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) January 18, 2026
صدرِ مملکت نے تاکید کی کہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
صدرِ مملکت نے شدید آتشزدگی میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے حکومتِ سندھ کوسول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کا کہا۔
صدرِ مملکت نے وزیرِاعلیٰ کو تاکید کی کہ زخمیوں کی طبی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
صدرِ مملکت نے حکومتِ سندھ کو فائر سیفٹی قوانین کے نفاذ اور تجارتی و رہائشی عمارتوں میں حفاظتی معائنوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ہو سکے۔
مزید پڑھیں: آتشزدگی متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ
واضح رہے کہ کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 24 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 60 سے زیادہ لاپتا ہیں۔














