آتشزدگی متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اور گل پلازہ میں آگ لگنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

مزید پڑھیں: کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ دوسرے روز بھی بے قابو، 6 افراد جاں بحق، 58 لاپتا، عمارت کے 2 حصے منہدم

شہباز شریف نے کہاکہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں، گنجان آباد شہری علاقوں میں آگ پر بروقت قابو پانے کے لیے ایک مربوط و مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ایک مربوط نظام کی تشکیل کے لیے صوبائی حکومت کی ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز گل پلازہ کراچی میں آگ لگنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو سندھ حکومت کی مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کو صورت حال کا علم ہے تاہم انہوں نے ذاتی طور پر رابطہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی آتشزدگی: مرتضیٰ وہاب 23 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، تاجروں کا احتجاج

کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 24 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 60 سے زیادہ لاپتا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘